’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں واقع سستے بازار میں گزشتہ روز اچانک لگنے والی ہولناک آگ نے بازار کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تقریباً 335 دکانیں اور اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی جبکہ دکانوں میں موجود بیٹریوں کے پھٹنے سے آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

واقعے کے بعد متاثرہ دکاندار شدید صدمے اور پریشانی میں مبتلا نظر آئے۔ متعدد دکانداروں نے اپنے کاروبار کو پہنچنے والے بھاری مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایک متاثرہ دکاندار نے دعویٰ کیا کہ اس کا 70 سے 80 لاکھ روپے تک کا نقصان ہوا ہے اور وہ قبضے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی انتظامیہ بھی ہم سے پیسے لے گی کہ ہم نے یہاں سے کچرا اٹھایا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ آگ انتظامیہ والے خود لگاتے ہیں اور ان سے سوال کریں کہ یہ آگ کیسے لگی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر شدید ردِعمل سامنے آیا جہاں صارفین نے سوال اٹھایا کہ سستے بازار میں تقریباً ہر سال آگ لگنے کے واقعات کیوں پیش آتے ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے۔

فرحان خان لکھتے ہیں کہ اسلام آباد کے ایچ نائن بازار میں ہر کچھ عرصے بعد آگ بھڑک اٹھنے کو محض حادثہ قرار دے کر آگے گزر جانا درست نہیں۔ اس سے قبل لگنے والی آگ کے بارے میں بھی وہاں کے دکان دار بہت شکوک کا اظہار کر رہے تھے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیق ہونا ضروری ہے۔

ہرمیت سنگھ نے کہا کہ پشاور موڑ کے اتوار بازار میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، اور دیکھتے ہی دیکھتے پل بھر میں سب کچھ جل کر خاکستر ہو گیا۔ہر سال یہی منظر، ہر سال یہی نقصان، مگر سوال آج بھی اپنی جگہ موجود ہے یہ آگ خود لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے؟

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ماضی میں متعدد بار آگ لگنے سے سینکڑوں دکانیں اور اسٹالز متاثر ہو چکے ہیں، تاہم فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات اب تک نظر کیوں نہیں آتے اس کا زمہ دار کون ہے؟

متاثرہ دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ان کے نقصانات کا ازالہ کریں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟