فیفا ورلڈ کپ 2034: پاکستان 4 لاکھ تک ہنرمند کارکن سعودی عرب بھیجنے کا خواہاں

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2034 سے منسلک منصوبوں کے لیے 3 لاکھ سے 4 لاکھ تک کارکنوں کی تربیت اور تعیناتی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ اقدام بیرونِ ملک روزگار کے مواقع بڑھانے اور عالمی لیبر مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط بنانے کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افرادی قوت کی منصوبہ بندی فیفا ورلڈ کپ 2034 کے باعث متوقع طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی معاہدے کی تیاری میں ہے، سعودی سفیر

تربیت یافتہ پاکستانی کارکن 2026 سے 2034 کے دوران انفراسٹرکچر کی تعمیر، ہوابازی، سیاحت اور متعلقہ خدمات کے شعبوں میں معاونت فراہم کریں گے۔

یہ منصوبہ حکومت کی افرادی قوت کی برآمدات میں اضافے اور بیرونِ ملک ملازمت کے خواہش مند پاکستانی کارکنوں کی مہارتوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مالی سال 26-2025 کے جولائی تا مارچ کے عرصے میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 15 ہزار 719 کارکنوں کو سافٹ اسکلز کی تربیت دی گئی، جس کا مقصد ان کی مطابقت پذیری، پیداواری

صلاحیت اور عالمی سطح پر روزگار کے مواقع حاصل کرنے کی استعداد کو بڑھانا تھا۔

دستاویزات کے مطابق بیرونِ ملک روزگار پاکستان کی لیبر مارکیٹ حکمتِ عملی کا ایک اہم ستون ہے، سال 2025 کے دوران بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے 7 لاکھ 62 ہزار 499 کارکنوں کی بیرونِ ملک ملازمت کے لیے رجسٹریشن کی۔

جبکہ 1972 سے اب تک 50 سے زائد ممالک میں ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ پاکستانی سرکاری ذرائع کے ذریعے روزگار کے لیے جا چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیرونِ ملک جانے والے 96 فیصد سے زائد پاکستانی کارکن خلیجی تعاون کونسل کے ممالک، بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

یہ کارکن ترسیلاتِ زر کی صورت میں قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، جو برآمدات کے بعد پاکستان کے لیے زرمبادلہ کے اہم ترین ذرائع میں شمار ہوتی ہیں۔

سال 2025 میں سعودی عرب پاکستانی کارکنوں کے لیے سب سے بڑی منزل رہا، جہاں 5 لاکھ 30 ہزار 256 کارکن گئے، جو اس سال بیرونِ ملک روزگار کے لیے مجموعی رجسٹریشن کا 69.54 فیصد بنتا ہے۔

سعودی عرب کے وژن 2030 پروگرام کے تحت انفراسٹرکچر، تعمیرات اور خدمات کے شعبوں میں مواقع بڑھنے سے ہنرمند افرادی قوت کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران کشیدگی، سعودی عرب نے پاکستان کو اہم ثالث قرار دیدیا

دستاویزات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان خلیجی خطے سے باہر بھی لیبر موبلٹی شراکت داریوں کو وسعت دے رہا ہے، پاکستان یورپی یونین مائیگریشن اینڈ موبلٹی ڈائیلاگ کے تحت ملک قانونی ہجرت اور افرادی قوت کے تعاون کے حوالے سے یورپی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اٹلی نے 3 سالہ مدت کے دوران پاکستان کے لیے 10 ہزار 500 موسمی اور غیر موسمی کارکنوں کا کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ جرمنی اور یونان کے ساتھ ہنرمند کارکنوں پر مبنی لیبر تعاون کے باضابطہ انتظامات کی جانب بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

حکومت امیگریشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات بھی کر رہی ہے، پاکستان ایمیگرنٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے جو 14 متعلقہ اداروں کو باہم مربوط کرے گا اور آن لائن تصدیقی نظام کے ذریعے بیرونِ ملک روزگار کے طریقہ کار کو آسان بنائے گا۔

اسی طرح ڈیجیٹل ایچ آر پول سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق، ملازمتوں کا بہتر انتخاب اور شفاف بھرتی کے نظام کو یقینی بنایا جائے گا۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مہارتوں کی ترقی، بیرونِ ملک روزگار کی سہولت کاری اور لیبر مارکیٹ اصلاحات میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان ابھرتے ہوئے عالمی مواقع سے فائدہ اٹھانے اور اپنی افرادی قوت کے لیے زیادہ مہارت اور زیادہ آمدنی والے روزگار کے راستے ہموار کرنے کا خواہاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات، 3 تکنیکی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے، دفتر خارجہ

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا