برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے وزارتِ عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اینڈی برنہم (Andy Burnham) کے نئے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹارمر کے بعد کون؟ برطانیہ کو ایک دہائی میں 7واں وزیرِ اعظم ملنے کا امکان
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیئر اسٹارمر نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جماعت کی قیادت چھوڑنے کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ ستمبر میں پارلیمنٹ کے دوبارہ اجلاس سے قبل نیا لیڈر منتخب ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جانشین کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
BREAKING: Sir Keir Starmer has announced a timetable for his resignation as prime minister.
Live updates: https://t.co/0NZcBgSmUq pic.twitter.com/awlsBDQYLK
— Sky News (@SkyNews) June 22, 2026
رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے حکمران لیبر پارٹی کے اندر اسٹارمر پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا، جبکہ حالیہ ضمنی انتخاب میں اینڈی برنہم کی نمایاں کامیابی نے ان کی پوزیشن مزید کمزور کردی۔
اینڈی برنہم، جو اس وقت گریٹر مانچسٹر کے میئر ہیں، نئے لیڈر اور ممکنہ وزیراعظم کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر لیبر پارٹی کے اندر اتفاق رائے پیدا ہو گیا تو اقتدار کی منتقلی بغیر کسی طویل مقابلے کے بھی ممکن ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سے برطانیہ کے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کیئر اسٹارمر جولائی 2024 میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے، تاہم 2 برس سے بھی کم عرصے میں انہیں عوامی مقبولیت میں کمی اور پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ان کی رخصتی قریباً یقینی سمجھی جا رہی تھی۔













