ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، فائنل ڈیل کی بنیاد رکھ دی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، فائنل ڈیل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے، ایرانی حکومت کے ساتھ معاملات مزید بگاڑنے کے بجائے آگے بڑھنے پر بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ میں آج تک کون کون سے بڑے معاہدے ہوئے؟

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، تکنیکی ٹیمیں آگے کے عمل کو دیکھیں گی، ایران آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو واپس بلانے پر راضی ہے، مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی کیسے روکی جائے، اس پر گفتگو ہوئی ہے، فائنل ڈیل کی بنیاد رکھ دی گئی لیکن ابھی بہت کچھ باقی ہے، ایرانی وفد نے واک آؤٹ کی دھمکی دی تھی لیکن مذاکرات میں موجود رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات آئندہ دنوں تک جاری رہیں گے، یقینی بنائیں گے کہ معاملات کو آگے بڑھائیں، دھمکیاں ملیں گی تو امریکی صدر ریکارڈ کی درستگی کے لیے بیانات بھی دیں گے، ریکارڈ کی درستگی کے لیے میں بھی بیان جاری کرسکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت، 60 روز میں حتمی امن معاہدے پر اتفاق

امریکی نائب صدر نے کہا کہ اچھی پیشرفت ہوئی ہے، پورے خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں، نہیں چاہتے کہ کہیں بھی کوئی واقعہ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے۔ لبنان سے ڈرون حملہ ہوتا ہے تو اس کے جواب میں اسرائیل سے کارروائی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے حزب اللہ پر ایران کے اثرورسوخ سے متعلق بات کی، سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ بھی رابطے رہے، اسرائیل کی سیکیورٹی ناگزیر ہے، لبنان کی خودمختاری کی حفاظت بھی چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران حزب اللہ پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے اور انہیں روکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘