سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ، باعزت بریت پر مکمل تنخواہ اور مراعات کی ادائیگی کا حکم

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ الزامات سے باعزت بری ہونے والا سرکاری ملازم اپنی مکمل تنخواہ اور تمام سابقہ مراعات کا حقدار ہوگا۔

8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ باعزت بریت کی صورت میں ملازم کی غیر حاضری کی مدت کو ڈیوٹی پر گزارا گیا وقت تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین فیڈرل سروس ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ محکمانہ اور فوجداری کارروائیوں کی نوعیت مختلف ہے اور دونوں کارروائیاں ایک ساتھ آزادانہ طور پر جاری رہ سکتی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تادیبی کارروائی کے ذریعے کسی ملازم کو ملازمت سے برخاست کرنے سے پہلے اسے صفائی یا جواب دینے کا موقع نہ دینا آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کر لی اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ بحال ہونے والے ٹیچر کی سابقہ مراعات کے معاملے کا 2 ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر منصفانہ برطرفی کے شکار پولیس اہلکار مکمل واجبات کے حق دار، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

مقدمے کے مطابق بنوں کے گریڈ 17 کے اسکول ٹیچر کو فوجداری مقدمے میں سزا ملنے کے بعد ملازمت سے نکال دیا گیا تھا، تاہم ہائی کورٹ سے بریت کے بعد محکمہ تعلیم نے انہیں ملازمت پر بحال تو کر دیا، لیکن گزشتہ عرصے کی تنخواہ اور دیگر مراعات دینے سے انکار کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر