’لہور لہور اے‘ گیت سے شہرت پانے والے معروف گلوکار طارق طافو انتقال کرگئے

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی موسیقی کی دنیا کے معروف فنکار اور نامور موسیقار طافو خان کے صاحبزادے گلوکار طارق طافو انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق طارق طافو کو اچانک پیٹ میں شدید تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

طارق طافو کو ان کے مقبول گیت ’لہور لہور اے‘ نے ملک سمیت دنیا بھر میں شہرت دلائی۔ وہ معروف غزل گلوکار استاد غلام علی کے داماد بھی تھے۔

مرحوم اپنے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp