ایک رات کے تقریباً 4 لاکھ روپے: نتھیا گلی کے ہوٹل کرایوں نے صارفین کو حیران کردیا

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیاحتی مقامات خصوصاً نتھیا گلی میں ہوٹل کے بڑھتے ہوئے کرایوں پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے جہاں ایک رات کے قیام کے لیے قیمتوں کو غیر معمولی طور پر زیادہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صحافی عمر قریشی  نے ایک ہوٹل کے کرایوں کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مختصر ویک اینڈ گیٹ وے کے لیے ہوٹل کے آپشنز دیکھتے ہوئے یہ صورتحال حیران کن ہے۔ صارف نے لکھا کہ نتھیا گلی میں ایک رات کے ہوٹل کے لیے 1400 ڈالر (تقریباً 3 لاکھ 89 ہزار پاکستانی روپے) سے زائد قیمت کیوں ادا کی جائے اور یہی سوال پاکستان کے دیگر سیاحتی مقامات پر بھی اٹھتا ہے کہ آخر اتنی زیادہ قیمتیں کیوں وصول کی جا رہی ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں بھی اس سے کم قیمت پر ہوٹل دستیاب ہوتے ہیں اس لیے یہ قیمت انتہائی زیادہ اور غیر معمولی ہے۔

اس ٹویٹ کے بعد آن لائن صارفین کی جانب سے بھی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں کچھ افراد کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر مہنگائی اور محدود سہولیات قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ دیگر صارفین کے مطابق ہوٹل انڈسٹری میں غیر معمولی قیمتوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں انڈونیشیا اور ترکیہ میں اس سے کہیں بہتر معیار کے ہوٹل کم قیمت میں دستیاب ہو جاتے ہیں جبکہ نتھیا گلی جیسے سیاحتی مقام پر اتنے زیادہ کرایے وصول کیے جانا غیر ضروری اور مہنگا عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘