سیاسی جماعتیں ماضی کی غلطیوں کا جائزہ لیں، مکالمے اور میثاقِ جمہوریت کی روح کو بحال کرنا ہوگا، خواجہ آصف

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عزت و احترام کا رشتہ برقرار رہنا چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر جمہوریت کے استحکام کے لیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب موجودہ اپوزیشن اقتدار سے باہر تھی تو اس نے بھی سخت سیاسی رویوں اور محاذ آرائی کی سیاست میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اگر ماضی کا ذکر کیا جاتا ہے تو سب کو اپنے اپنے کردار پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں ان کے دورِ اقتدار میں کیا کیا نہیں ہوا، مراد سعید ان میزوں پر دوڑتے تھے، اس لیے تاریخ کو یکطرفہ انداز میں نہیں دیکھا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:پاکستان چاہے تو طالبان کو غاروں میں واپس دھکیل دے،  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سخت الفاظ میں تنبیہ

خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کی سیاسی تلخیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 1990 کی دہائی میں اسی پارلیمان میں شدید سیاسی کشیدگی دیکھی گئی اور بعض مواقع پر سیاسی کارکن اور رہنما دست و گریباں بھی ہوئے، تاہم بعد ازاں سیاسی قیادت نے یہ احساس کیا کہ جمہوری نظام کے تسلسل اور قومی مفاد کے لیے ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کے نتیجے میں 2 بڑی سیاسی جماعتوں نے ایک اہم دستاویز پر دستخط کیے جسے میثاقِ جمہوریت یا چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس معاہدے نے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور سیاسی استحکام کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے بقول وقت کے تقاضوں کے مطابق میثاقِ جمہوریت میں بہتری لائی جا سکتی ہے، تاہم اس کی روح پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی قیادت کے درمیان رابطوں اور مکالمے کی روایت وقت کے ساتھ کمزور ہوئی ہے، حالانکہ ماضی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ موجود تھی۔ مختلف جماعتوں کے رہنما سیاسی اختلافات کے باوجود غیر رسمی ملاقاتیں کرتے اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے، جس سے پارلیمانی ماحول میں توازن برقرار رہتا تھا۔

مزید پڑھیں:صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں مکالمہ اور رابطہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی روایت جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے۔ سیاسی کشیدگی اور محاذ آرائی نے جمہوری ماحول کو متاثر کیا ہے، جسے ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف مواقع پر سیاسی رابطوں اور مذاکرات کی کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں اپوزیشن قیادت، بالخصوص گوہر علی خان سے ملاقاتیں اور بات چیت بھی ہوئی، تاہم سیاسی اختلافات کے باوجود مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی رویوں نے پارلیمانی روایات کو نقصان پہنچایا اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت، رواداری اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سننے کی روایت کو فروغ دینا ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی ماضی کی غلطیوں اور فیصلوں کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔ ماضی کے اقدامات اور رویوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، اس لیے جب بھی کوئی سیاسی جماعت تنقید کرے تو اسے اپنی تاریخ پر بھی نظر دوڑانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو سیاسی اختلافات کے حل کا مرکز بننا چاہیے اور جمہوری عمل کے نتیجے میں ہونے والی آئینی پیش رفت کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ دو بڑی جماعتوں نے ماضی سے سبق سیکھنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اہم جمہوری اور آئینی اصلاحات ممکن ہوئیں۔

مزید پڑھیں:خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر لیسکو کی کارروائی، 2 لائن مین اور سپرنٹنڈنٹ معطل

خواجہ آصف نے اپنے خطاب کے دوران مرحوم احمد مختار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شائستگی، سیاسی برداشت اور پارلیمانی روایات کی پاسداری کی ایک بہترین مثال تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کے درمیان احترام کا رشتہ برقرار رہنا چاہیے کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی، سیاسی استحکام اور قومی مفاد کا تقاضا بھی یہی ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ماضی کو وہ بھی درست کریں اور ہم بھی درست کریں، کیونکہ سیاسی مکالمہ، باہمی احترام اور جمہوری روایات ہی ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا