خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر لیسکو کی کارروائی، 2 لائن مین اور سپرنٹنڈنٹ معطل

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے سوشل میڈیا پر لیسکو کے خلاف کی جانے والی شکایت کے بعد محکمہ بجلی میں کھلبلی مچ گئی ہے اور 2 لائن مین سمیت ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ایکسیئن پھول نگر ڈویژن کے مطابق معطل ہونے والے ملازمین میں لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر شامل ہیں جن کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن: بجلی چوری اور کرپشن کے سینکڑوں کیسز بے نقاب

یہ تادیبی کارروائی وفاقی وزیر کی اس ٹوئٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ذاتی ملازم کے گاؤں کا جلا ہوا ٹرانسفارمر 80 ہزار روپے رشوت لینے کے بعد تبدیل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایکسیئن پھول نگر نے پوزیشن واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ گاؤں چک 27 میں 200 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر جلنے پر عارضی طور پر 100 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا جارہا تھا، تاہم گاؤں کے لوگوں اور خواجہ آصف کے کوآرڈینیٹر نے لیسکو کے عملے کو کام کرنے سے روک دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے خود اس علاقے کا تفصیلی دورہ کیا ہے لیکن تاحال کسی بھی مقامی شخص نے لیسکو عملے کو پیسے دینے کا کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا۔

لیسکو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شبیر نامی ایک پرائیویٹ شخص نے گاؤں والوں سے مبینہ طور پر پیسے اکٹھے کیے تھے جس کا لیسکو سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کیس میں گرفتار 3500 سرکاری ملازمین سے کتنی وصولی کی گئی؟

وفاقی وزیر کی ٹوئٹ کا چیف ایگزیکٹو لیسکو نے فوری نوٹس لیا ہے جس کے بعد اب ڈائریکٹر سرویلینس اینڈ انسپکشن کی سربراہی میں ایک ٹیم اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کر رہی ہے۔

 لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری ٹیم رشوت کے الزامات کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرے گی تاکہ ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا نے  ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں ڈسپوزایبل پانی کی بوتلیں لانے کی اجازت دے دی

اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار

انمول پنکی کا مبینہ وائس نوٹ ماننے سے انکار، پولیس وائس ٹیسٹ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں مہاجرین نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع، آئینی سوالات زیرِ غور

استحکام پاکستان پارٹی کی آزادکشمیر میں رجسٹریشن ، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

امریکا ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟