ایران جنگ میں پاکستان نے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران پاکستان نے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان نے امن کے لیے کوششیں کیں اور خطے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا اور ملک نے اس مشکل وقت میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو پاکستان میں اعزازی فیلو شپ سے نواز دیا گیا

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یوم عاشور ایسے وقت میں آیا جب خطے میں جنگی صورتحال جاری تھی۔ ان کے مطابق ایرانی عوام نے اس موقع پر صبر اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور بات چیت کے راستے ہموار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا، جس سے ملک کا عالمی وقار بلند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر مؤثر اقدامات کیے اور پوری امت کے سامنے سرخرو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: ایران کا پاکستان کے کردار کا باضابطہ اعتراف، صدر مسعود پزشکیان کا دورہ نہایت اہم

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ہمیں حق، صبر اور اصولوں پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے، جبکہ موجودہ حالات میں بھی امن، انصاف اور انسانی اقدار کو ترجیح دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جہاں مسلمانوں سمیت دیگر مظلوم طبقات مشکلات کا شکار ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں آزادی اور امن نصیب فرمائے۔

وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رہیں گی اور پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار