اسلام آباد ایم او یو کے بعد علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار نمایاں، بحرینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا عندیہ

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد خطے کی بدلتی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا خطے میں امن کے لیے کردار جاری رکھنے کا عزم، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے میں ہونے والی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

بحرینی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیشرفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔

ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی جانب سے جنگ بندی اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر ذاتی طور پر اظہار تشکر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران میں صلح کروانے پر برطانیہ بھی پاکستانی کردارکا معترف، برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون

سینیٹر اسحاق ڈار نے بحرینی ہم منصب کے خیرسگالی جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے پر ثابت قدم رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عاصم طارق کو عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟