دورہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک فائنل، شاہین آفریدی باہر، نوجوان بولرز کی انٹری

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے 5 رکنی فاسٹ بولنگ اٹیک کو حتمی شکل دے دی ہے۔

غیر ملکی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے اس پیس اٹیک میں جہاں نوجوان خون کو شامل کیا گیا ہے، وہیں تجربہ کار بولرز کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ تاہم سب سے بڑی حیرت انگیز پیش رفت اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ سے عدم شمولیت ہے۔

نوجوان عبید شاہ کی پہلی بار قومی اسکواڈ میں شمولیت

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ کے 20 سالہ چھوٹے بھائی عبید شاہ پہلی مرتبہ پاکستان کے سینیئر ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

عبید شاہ کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل شاندار اور جاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کی نمائندگی کا صلہ ملا ہے اور وہ ان اہم ترین غیر ملکی دوروں میں توجہ کا مرکز ہوں گے۔

عامر جمال اور محمد عباس کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال کی تقریباً ڈیڑھ سال کے طویل عرصے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے، جن سے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کلیدی کردار کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے محمد عباس کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد عباس کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں 110 وکٹوں کا بھاری تجربہ ہے، جو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی پچوں پر پاکستان کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

محمد علی اور خرم شہزاد پر اعتماد بحال

رپورٹس کے مطابق  فاسٹ بولر محمد علی بھی قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جنہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ ستمبر 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب

دوسری جانب خرم شہزاد حالیہ مقابلوں میں اپنی مسلسل عمدہ اور نپی تلی بولنگ کی بدولت ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور وہ 5 رکنی پیس اٹیک کا اہم حصہ ہوں گے۔

شاہین آفریدی سمیت سینیئرز کو آرام دینے کا فیصلہ

دورے کے حوالے سے سب سے اہم فیصلہ سینیئرز کو ڈراپ یا آرام دینے کا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حماد بٹ کو ان دونوں اہم دوروں کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا اور ان کی جگہ مکمل فٹ اور ان فارم بولرز کو ترجیح دی گئی ہے۔

کنڈیشنز کے مطابق باؤلنگ اٹیک کی تشکیل

رپورٹ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کنڈیشنز تیز گیند بازوں کے لیے سازگار ہوتی ہیں، اسی لیے ان پچوں کی ضرورت اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مضبوط 5 رکنی پیس اٹیک کو حتمی شکل دی گئی ہے، جو دونوں اہم غیر ملکی ٹیسٹ دوروں میں پاکستان کی لاج رکھنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری کردیا

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟