انبیائے کرامؑ کی شبیہ اور بصری تمثیل کی اشاعت شرعاً ناجائز، اسلامی نظریاتی کونسل

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی نظریاتی کونسل نے انبیائے کرامؑ اور دیگر مقدس شخصیات کی شبیہ، بصری تمثیل یا ان کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی قسم کے بصری مواد کی اشاعت کو شرعاً ناجائز قرار دیتے ہوئے اس سے مکمل اجتناب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملکی صورتحال، قانونی امور اور عوامی مفاد سے متعلق مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق کونسل نے قرار دیا کہ انبیائے کرامؑ اور مقدس شخصیات کی تصاویر، بصری تمثیل یا ان کی نمائندگی کرنے والا کوئی بھی بصری مواد نشر یا شائع کرنا شرعاً جائز نہیں، کیونکہ اس سے ان مقدس ہستیوں کے تقدس اور مقام و مرتبے پر اثر پڑ سکتا ہے، اس لیے ایسے تمام اقدامات سے مکمل گریز کیا جانا چاہیے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نوٹس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی بھی سفارش کی۔

کونسل نے اس امر پر بھی زور دیا کہ آزادیٔ اظہار رائے اور مذہبی حساسیت کے درمیان ذمہ دارانہ توازن برقرار رکھنا ناگزیر ہے، جبکہ میڈیا اداروں میں مؤثر ایڈیٹوریل نگرانی اور پیشگی جانچ پڑتال کا ایسا نظام وضع کیا جائے جو مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرلی

چین میں مشینوں کی حکمرانی؟ روبوٹکس انقلاب نے نئی بحث چھیڑ دی

54 سالہ اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک، شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

‘بغیر ٹیلی پرامپٹر ایک لفظ نہیں بول سکتے’، امریکی سفیر کا بھارتی وزیراعظم پر طنز

امریکا کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، ٹرمپ کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ سے اتحاد تک، کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا