الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر نے قائم مقام صدر کا منصب سنبھالنے کی بنیاد پر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد، قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

ریٹرننگ آفیسر کے اس فیصلے کیخلاف قائم مقام صدر نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

اپنے مؤقف میں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے قائم مقام صدر نہیں بنے بلکہ یہ ایک آئینی ضرورت تھی۔

ان کے مطابق، اس لیے اس بنیاد پر انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی میدان سج گیا، کن حلقوں میں سخت مقابلے متوقع ہیں؟

دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد نئے صدر کا انتخاب تاحال نہیں ہو سکا، جس کے باعث آئینی تقاضوں کے تحت چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں