وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار حاصل نہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کا پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم ازخود نوٹس کے مترادف تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن بینک فراڈ کیس میں وفاقی آئینی عدالت کا شہری کے حق میں فیصلہ

عدالتی بینچ کے مطابق اس معاملے میں ہائیکورٹ کے روبرو پولیس افسران کے خلاف کوئی مقدمہ زیر سماعت نہیں تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فوجداری مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس اصلاحات اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دینا سندھ ہائیکورٹ کے دائرۂ اختیار سے تجاوز تھا، لہٰذا مذکورہ فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ پولیس افسران کے خلاف جاری انکوائری قانون کے مطابق مکمل کی جائے، تاہم سندھ ہائیکورٹ کا کالعدم قرار دیا گیا فیصلہ اس انکوائری پر کسی بھی صورت اثرانداز نہیں ہوگا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے تقریباً 30 سال پرانے فیصلے میں دی گئی اصلاحات کی روشنی میں احکامات جاری کیے تھے۔

جبکہ سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کے نظام میں اس عرصے کے دوران متعدد نئے قوانین نافذ کیے جا چکے ہیں اور مختلف اصلاحات بھی عمل میں آ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

یہ مقدمہ پولیس افسران امجد احمد شیخ اور آصف علی کی جانب سے دائر اپیل پر سنا گیا، جنہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں ایک فوجداری مقدمے کے دوران ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘