شدید گرمی کے بعد بارشوں کی دستک، پشاور میں ہیٹ انڈیکس 60 ڈگری کے قریب

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی، حبس اور بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضائی نمی میں اضافے کے باعث کئی شہروں میں ہیٹ انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، جس سے گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

دوپہر 2 بجے ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم نمی کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت 59.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے پرسوں سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

سرگودھا اور فیصل آباد میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 50.2، بہاولپور میں 49.3، لاہور میں 48.7، ملتان میں 46.3، اسلام آباد میں 46، حیدرآباد میں 45.9، سیالکوٹ میں 42.3 جبکہ کراچی میں 39.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح بھکر میں 56.7، سکھر میں 55.8 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 53.7 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 54 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہیٹ انڈیکس ہیٹ اسٹروک کے فوری خطرے کی علامت ہے، جبکہ 41 سے 54 ڈگری کے درمیان ہیٹ انڈیکس بھی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب بارش برسانے والا موسمی نظام جنوبی و وسطی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور ملحقہ علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران خیبر، مہمند، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب، چمن، کوئٹہ، زیارت، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، میانوالی، بھکر، لیہ، راجن پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے شمالی اور پہاڑی علاقوں کے لیے بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

کاغان، ناران، مالم جبہ، سوات، چترال، دیر، کوہستان، کشمیر کے تمام اضلاع، مری، گلیات اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں آج اور جمعرات کی رات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

زیارت میں بھی آج اور کل بارش کا امکان ہے تاہم اس کے بعد آئندہ چند روز تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام، بالخصوص سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی اور خراب موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

’زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں، کھلی دھوپ میں طویل قیام سے بچیں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں