نواز شریف اور مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے لیے تیار، سینیئر رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں تفویض

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، سینیئر مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، رانا ثنااللہ، سینیٹر پرویز رشید، صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سیکریٹری جنرل طارق فاروق اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

اجلاس میں ریاست میں انتخابی مہم چلانے کے لیے آزاد کشمیر میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا، جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں یہ ذمے داری خواجہ سعد رفیق کو دی گئی ہے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی مسلم لیگی قیادت نے مریم نواز کو ریاست کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا اور الیکشن مہم کے حوالے سے حلقہ وار بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی کسی سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں کچھ اعلانات کیے جا سکتے ہیں، تاہم وہ انتخابی جلسے سے خطاب نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراض ہونے والے رہنماؤں کو منانے کے لیے بھی سینیئر رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات (مرحوم) کے فرزند فاروق سکندر کو منانے کی ذمے داری طاہرہ اورنگزیب کو دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کوٹلی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے نظریاتی رہنما ملک ذوالفقار کو بھی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک ذوالفقار کوٹلی کے حلقہ راج محل سے ٹکٹ نہ ملنے کے باعث پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کرنے سے ریاست میں ایک انتخابی ماحول بنے گا، جس سے سیاسی عمل بحال ہوگا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 27 جولائی کو عام انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن متحرک ہے، اور حکومت کی جانب سے فنڈز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بروقت انتخابات ہونا ناگزیر ہے، ریاست میں وقت پر انتخابات ہونے سے افراتفری کی فضا بھی ختم ہو جائےگی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی میدان سج گیا، کن حلقوں میں سخت مقابلے متوقع ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا، اور کئی حلقوں میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا، ایران مذاکرات کا دوحہ دور ختم، آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے مذاکرات کا محور رہے

فیفا ورلڈکپ 2026: تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پیمرا کونسل آف کمپلینٹس نے جیو نیوز سے متعلق معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فاضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟