وزیراعظم شہباز شریف ایران اور ترکیہ کا دورہ کریں گے

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف جمعے سے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر دنیا بھر میں چرچہ، بھارت سمیت عالمی سطح پر پاکستان کا نام گونج رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز ایران سے کریں گے جہاں وہ مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات کے دوران حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے اور اس غم کی گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔

ایران کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول روانہ ہوں گے جہاں وہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقاتوں میں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی جبکہ علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

استنبول میں قیام کے دوران وزیراعظم پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ایک بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جس کا مقصد خصوصی اقتصادی زونز، توانائی، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کی تجارتی اور سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں ترکیہ کے ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام، معزز شخصیات اور کاروباری برادری کے دیگر نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ میں شہباز شریف کی امن کوششوں کو خراجِ تحسین

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا ایران اور ترکیہ کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے گہرے تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک، گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی

برطانیہ میں یوٹیوب الگورتھم تبدیل کرنے کی تجویز، آزادیٔ اظہار پر بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں امن و امان مزید مؤثر بنانے کا عزم، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں

ایران جنگ نے عالمی توانائی منڈی کو ہلا دیا، یومیہ سپلائی میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ

طالبان دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی ترک کریں، ورنہ نائن الیون جیسے حملوں کا خطرہ برقرار رہے گا، سابق پاکستانی سفیر

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟