آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے اور آنے والے 24 گھنٹوں میں مزید اہم سیاسی شخصیات بھی پارٹی میں شامل ہوں گی۔

اسلام آباد میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنویر الیاس نے کہا کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب باقاعدہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ ہیں، جس کی بنیاد انہوں نے عبدالعلیم خان کے ساتھ مل کررکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تنویر الیاس اہم شخصیات سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل، آزاد کشمیر کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے 6 ارکان موجود ہیں، وفاقی کابینہ میں پارٹی کے 3 وزرا شامل ہیں، پنجاب اسمبلی میں بھی پارٹی کی نمائندگی موجود ہے، جبکہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کے 3 سینیٹر منتخب کرانے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

تنویر الیاس نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں اس وقت استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ارکان ہیں، جن میں سے توقع ہے کہ 4 یا 5 وزیر بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے تو آزاد کشمیر اسمبلی میں پارٹی کے 13 ارکان تھے، تاہم تحریک عدم اعتماد کے وقت یہ تعداد بڑھ کر 29 ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی قائد ایوان منتخب کرانے میں کامیاب ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سیاسی صورتحال مزید واضح ہوگی اور سب دیکھیں گے کہ شرقی کس کا ہے اور وسطی کس کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرقی، شرقی والوں کا اور وسطی، وسطی والوں کا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

انہوں نے بتایا کہ آج استحکام پاکستان پارٹی میں وزرا بھی شامل ہوئے ہیں، جبکہ کل پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید اہم شخصیات بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔

تنویر الیاس نے کہا کہ موجودہ حالات میں آزاد کشمیر میں انتخابی مہم اس انداز میں نہیں چل سکتی جس طرح چلنی چاہیے، تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ خطے میں جمہوری اور سیاسی نظام کو مضبوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں نشستوں پر انتخابی ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہتی ہیں، اس حوالے سے بھی پارٹی مناسب وقت پر فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے، کیونکہ ان کے بقول گاڑی جو اسٹیشن کی طرف جا رہی ہو، اسی میں بیٹھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ساؤتھ ایشین گیمز 2027: میزبان پاکستان نے تیاریوں میں تیزی لانے کے لیے اہم فیصلے کر لیے

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز