پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں اپنا مقام بنانے کی کوششوں کے تحت 4.5 ارب روپے مالیت کے قومی سیمی کنڈکٹر اور چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجیز کو عدم مساوات بڑھانے کے بجائے مواقع کی برابری کا ذریعہ بنایا جانا چاہیے، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت آئندہ چند برسوں میں 7,200 انجینیئرز کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، چپ ڈیولپمنٹ اور متعلقہ جدید ٹیکنالوجیز کی تربیت دی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق اس وقت ملک بھر کی مختلف جامعات میں تقریباً 300 طلبہ تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ آنے والے مہینوں میں مزید امیدواروں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو عالمی سطح پر مطلوب تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کر کے ان کے لیے ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ ہر تربیتی پروگرام کی مؤثریت اور روزگار کے نتائج جانچنے کے لیے آزاد تھرڈ پارٹی جائزہ بھی کرایا جاتا ہے تاکہ پروگرام کے عملی اثرات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

ان کے مطابق یہ منصوبہ نوجوان پاکستانیوں کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے قابل بنائے گا۔

مزید پڑھیے: ڈیجیٹل معیشت پاکستان کی ترقی کا نیا انجن بن سکتی ہے، شزا فاطمہ

یہ پروگرام حکومت کے وسیع تر ’انسپائر‘ منصوبے کا حصہ ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال اکتوبر میں متعارف کرایا تھا۔ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے اسے پاکستان کی علم پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کی جانب منتقلی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے پاکستان کو تقریباً 600 ارب ڈالر مالیت کی عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں داخلے کا موقع ملے گا۔

وزیراعظم نے اس موقعے پر کہا تھا کہ حکومت کا وژن پاکستان کے نوجوانوں کو مستقبل کی صنعتوں کے لیے تیار کرنا ہے جبکہ اس منصوبے کے ذریعے ملک میں ایک نئی معاشی جہت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جہاں پاکستان عالمی سطح پر ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور جدت کے میدان میں اپنا کردار ادا کر سکے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر تیز رفتار عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس پروگرام کے لیے فنڈز کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔

حکومتی منصوبے کے مطابق ’انسپائر‘ پروگرام کے تحت آئندہ 25 برسوں میں 7,200 ماہرین کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، ویریفکیشن اور تحقیق کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔
اس منصوبے میں پاکستان کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں کی نو سرکاری جامعات شامل ہوں گی جبکہ ملک میں 6 انٹیگریٹڈ سرکٹ (آئی سی) لیبارٹریاں بھی قائم کی جائیں گی۔

حکومت کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے قومی سیمی کنڈکٹر ڈویلپمنٹ روڈ میپ کے پہلے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے جس کا مقصد مستقبل میں سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹنگ اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کی بنیاد رکھنا اور پاکستان کو عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کا حصہ بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: 2025 پاکستان کے ڈیجیٹل سفر میں فیصلہ کن سال ثابت ہوا، شزا فاطمہ

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور پاکستان کو عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں ایک مسابقتی ملک کے طور پر متعارف کرانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ساؤتھ ایشین گیمز 2027: میزبان پاکستان نے تیاریوں میں تیزی لانے کے لیے اہم فیصلے کر لیے

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز