کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اپنی منفرد ثقافت، روایات اور لذیذ پکوانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ انہی روایتی ذائقوں میں مشہور کابلی آئس کریم، جسے مقامی زبان میں شیر رخ بھی کہا جاتا ہے، گرمیوں کے موسم میں شہریوں اور سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا ایسی آئس کریم بنائی جاسکتی ہے جو شدید گرمی میں بھی نہ پگھلے؟

کابلی آئس کریم بنانے والے نعمت اللہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیر رخ عام آئس کریم سے بالکل مختلف ہوتی ہے کیونکہ اسے خالص دودھ، چینی اور وافر مقدار میں ملائی سے تیار کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق پہلے دودھ میں چینی شامل کرکے اسے اچھی طرح پکایا جاتا ہے، پھر ٹھنڈا ہونے پر اس میں ملائی شامل کرکے خوب مکس کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس آمیزے کو برف سے بھرے خصوصی پتیلے میں کئی گھنٹوں تک مسلسل گھمایا جاتا ہے، جس کے بعد یہ گاڑھی، نرم اور مکھن جیسی ساخت اختیار کر لیتی ہے۔ یہی منفرد طریقۂ تیاری اس کے ذائقے کو عام آئس کریم سے ممتاز بناتا ہے۔

کراچی سے آئے ایک سیاح نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابلی آئس کریم نہایت لذیذ ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ دیر تک زبان پر برقرار رہتا ہے۔ ان کے مطابق اس کی نرم، ملائم اور مکھن جیسی ساخت اسے دیگر آئس کریموں سے منفرد بناتی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا ایسی آئس کریم بنائی جاسکتی ہے جو شدید گرمی میں بھی نہ پگھلے؟

گرمی کی شدت میں کوئٹہ آنے والے سیاح اور مقامی شہری بڑی تعداد میں اس روایتی آئس کریم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جبکہ کابلی آئس کریم آج بھی بلوچستان کی ثقافتی اور ذائقہ دار شناخت کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت، دہشتگرد حملوں کے خلاف کارروائیوں کو جائز قرار دیا

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

عامر خان نے تیسری شادی کا اعلان کردیا، شادی کب اور کہاں ہوگی اور کون لوگ مدعو ہوں گے؟

وینزویلا زلزلہ: ہلاکتیں 2,595 تک پہنچ گئیں، تعمیرِ نو کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم

مشرق وسطیٰ میں امن کی امید سے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

ویڈیو

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کا بنیادی ستون، بھارت یکطرفہ طور پر اسے معطل نہیں کر سکتا، احمر بلال صوفی

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو