عرب سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ACAO) نے سعودی عرب کو 2026ء سے 2028ء کی مدت کے لیے ایک بار پھر ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب کر لیا، جبکہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کے صدر عبدالعزیز الدُعیلج بھی مسلسل دوسری مرتبہ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے۔ عرب ممالک نے خطے اور عالمی سطح پر سول ایوی ایشن کے فروغ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے مملکت کی 6 اہم تکنیکی کمیٹیوں میں رکنیت بھی برقرار رکھی۔
تنظیم کے 29ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں سعودی عرب کی 2026ء سے 2028ء تک کے لیے 6 اہم تکنیکی کمیٹیوں میں بھی رکنیت کی تجدید کر دی گئی۔ ان میں فضائی نقل و حمل کمیٹی، فضائی تحفظ کمیٹی، ایوی ایشن سیکیورٹی کمیٹی، ایئر نیوی گیشن کمیشن، ماحولیات کمیٹی اور میڈیا و ادارہ جاتی مواصلات کمیٹی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین پبلک سروس ایوارڈ سعودی عرب کے نام، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی کامیابی
اجلاس کے دوران عرب ممالک کے نمائندوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سول ایوی ایشن کے فروغ اور ترقی میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
دریں اثنا، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کے صدر عبدالعزیز الدُعیلج کو نو تشکیل شدہ ایگزیکٹو کونسل کے پہلے اجلاس میں متفقہ طور پر مسلسل دوسری مرتبہ کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے جی 20 میں پہلی پوزیشن کیساتھ سعودی عرب 2025 میں دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سرِفہرست
اس موقع پر عبدالعزیز الدُعیلج نے کہا کہ ایگزیکٹو کونسل میں سعودی عرب کی دوبارہ رکنیت عرب فضائی نقل و حمل کے شعبے کی ترقی کے لیے مملکت کی مؤثر قیادت اور مسلسل خدمات کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں عرب ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے، مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے اور سول ایوی ایشن کے شعبے کو درپیش مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔













