سانحہ کاہنہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، مالی امداد کے چیکس تقسیم

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے غمزدہ والدین سے ملاقات کی، ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیا۔ اس موقع پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاں بحق بچوں کے لیے 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ اس موقع پر انہوں نے بچوں کی ماؤں کو گلے لگا کر دلاسہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیے لاہور: سانحہ کاہنہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکھی ماؤں کے آنسوؤں کا مداوا کوئی رقم نہیں کر سکتی، ننھے پھولوں کا اس طرح بچھڑ جانا دلخراش ہے، اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کے بچوں کا غم میرا اپنا غم ہے‘ اور حکومت ہر ممکن طور پر متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے سانحہ کاہنہ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت ہر جاں بحق بچے کے لیے 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا واقعہ، 14 بچے جاں بحق، مالک مکان زیر حراست

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیکس بھی حوالے کیے اور زخمیوں کی بہترین طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ لفظ کم ہیں مگر غم بہت بڑا ہے، اور حکومت پنجاب اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون اور مسلسل مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپ میں شدید گرمی سے ہلاکتیں 3,700 سے متجاوز، فرانس، بیلجیم اور ہالینڈ سب سے زیادہ متاثر

اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع، 6 امیدوار میدان میں، پہلی خاتون سیکریٹری جنرل بننے کا امکان بھی زیر بحث

خطے کا بڑا توانائی منصوبہ، عراق اور اردن نے تعاون بڑھانے اور پائپ لائن جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا

ٹول پلازہ پر ایل پی جی ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد ہلاک، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویڈیو کال کے دوران ہوٹل میں 26 سالہ خاتون کی موت، اہلِ خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو