وحدتین محل میں پاک ترکیہ سربراہان کی بڑی بیٹھک، تجارت، دفاع اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے تاریخی ’وحدتین محل‘ میں ترکیہ کے دورے پر پہنچے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا پرجوش خیرمقدم کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر مذاکرات ہوئے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات سفارتی روابط تک محدود نہیں، اخوت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، سردار یوسف

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کی مثبت پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دونوں ممالک کے وزرا اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

دوطرفہ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے اعلیٰ سطح کے وفود کے ہمراہ مذاکرات کا دوسرا دور شروع کیا۔ ترک وفد میں وزیر خارجہ ہاکان فیدان، قومی انٹیلی جنس تنظیم (ایم آئی ٹی) کے سربراہ ابراہیم کالن، ڈائریکٹر کمیونیکیشنز برہان الدین دوران اور صدر اردوان کے چیف مشیر عاکف چاغاتائے کلیچ شامل تھے۔

مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارتی ہدف

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

مذاکرات میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سمندر اور خشکی میں تیل و گیس کی تلاش، کان کنی، معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں سربراہانِ مملکت نے باہمی طور پر طے شدہ ’5 ارب امریکی ڈالر‘ کے تجارتی ہدف کو جلد سے جلد حاصل کرنے کے عزم کو دہرایا۔

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ اور سفارتی کوششوں کی تعریف

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی گہرائی سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کامیاب ثالثی کی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا، جن کے نتیجے میں تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘پر دستخط ممکن ہوئے۔

مزید پڑھیں:برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ان امن کوششوں کی بھرپور حمایت کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے امن عمل کے دوران انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان قریبی سفارتی روابط کی تعریف کی اور خطے میں پائیدار و دیرپا امن کے لیے مسلسل مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

کشمیر و فلسطین پر غیرمتزلزل حمایت اور دورہ پاکستان کی دعوت

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مؤقف اور اہم قومی مفادات سے متعلق امور پر پاکستان اور ترکیہ کی روایتی اور غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

رواں سال ترکیہ میں منعقد ہونے والے ’پاکستان۔ترکیہ اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک تعاون کونسل‘ کے آٹھویں اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی، جسے ترک صدر نے خوش دلی سے قبول کیا۔

ترکیہ میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے بند کمرے میں ون آن ون ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

مذاکرات کا ایجنڈا اور علاقائی صورتحال

ترکیہ میڈیا کے مطابق مذاکرات میں تجارت، دفاع، سرمایہ کاری اور انسدادِ دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال بھی ایجنڈے کا اہم حصہ رہی ہے۔

ترکیہ میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی سلامتی، غزہ اور شام کی صورتحال سمیت مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام سے متعلق امور پر گہری گفتگو کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں۔ وہ حال ہی میں تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوئے تھے۔

پاک ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک دفاعی پیداوار، تجارت، سیکیورٹی اور علاقائی سفارت کاری کے شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کا فیصلہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کل ہوں گے

حالیہ برسوں میں ڈرون ٹیکنالوجی، بحری دفاعی منصوبوں اور انسدادِ دہشتگردی کے شعبوں میں بھی باہمی اشتراک کو مزید وسعت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟