بھارت میں مساجد کے خلاف کارروائیاں تیز، اتر پردیش میں مزید 5 مساجد مسمار

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مزید 5 مساجد مسمار کر دی گئی ہیں، جبکہ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق اتر پردیش میں انتظامیہ نے 5 مزید مساجد کو منہدم کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مسلم مذہبی مقامات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: ہولی کے موقع پر مساجد ترپال سے ڈھک دی گئیں

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران اتر پردیش سمیت مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 23 مساجد، مدارس اور درگاہوں کو مسمار کیا جا چکا ہے۔

انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کا مؤقف ہے کہ جن عمارتوں کے خلاف کارروائی کی گئی، وہ سرکاری زمین پر یا متعلقہ اجازت ناموں کے بغیر تعمیر کی گئی تھیں، اس لیے انہیں قانونی اور انتظامی ضابطوں کے تحت ہٹایا گیا۔

دوسری جانب ناقدین اور مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا زیادہ تر رخ مسلم مذہبی مقامات کی جانب ہے، جس کے باعث مذہبی آزادی اور مساوی سلوک سے متعلق سوالات جنم لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں مختلف ریاستوں، خصوصاً اتر پردیش میں متعدد مذہبی ڈھانچوں کے انہدام کی کارروائیاں پہلے بھی خبروں کا حصہ بنتی رہی ہیں، جن پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بحث جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘