بابر اعظم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قومی مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے اتوار کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم کو دونوں سیریز کے لیے کپتان مقرر کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی جبکہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔

اسکواڈز کا اعلان اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ پریس ریلیز بھی جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک یادگار عہد کا خاتمہ : پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز سپرفین ’چاچا کرکٹ‘ نے میدانوں کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی ٹیم 25 جولائی سے 6 اگست تک ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، جس کے بعد 19 اگست سے 13 ستمبر تک انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔

پی سی بی کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان، دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد اویس ظفر، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عبید شاہ اور وکٹ کیپر بلے باز محمد غازی غوری کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بورڈ کے بعض اہم فیصلہ ساز بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان مقرر کرنے یا ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کے حق میں نہیں تھے۔

فروری میں بابر اعظم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ میچ میں سست رفتار بیٹنگ کے باعث بیٹنگ آرڈر میں نیچے بھیجا گیا تھا۔

تاہم اپریل میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف صرف 52 گیندوں پر شاندار سینچری اسکور کر کے پشاور زلمی کو فتح دلائی اور بھرپور فارم میں واپسی کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ۔

انگلینڈ کے خلاف 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل (فٹنس سے مشروط)، شان مسعود اور عبید شاہ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک، گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی

برطانیہ میں یوٹیوب الگورتھم تبدیل کرنے کی تجویز، آزادیٔ اظہار پر بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں امن و امان مزید مؤثر بنانے کا عزم، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں

ایران جنگ نے عالمی توانائی منڈی کو ہلا دیا، یومیہ سپلائی میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ

طالبان دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی ترک کریں، ورنہ نائن الیون جیسے حملوں کا خطرہ برقرار رہے گا، سابق پاکستانی سفیر

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟