بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک، گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرلی، جس کے بعد یہ ان کی تیسری شادی بن گئی۔

شادی کی تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی۔ تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی، جبکہ عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے تھے، تاہم دونوں کے درمیان 2024 میں دوبارہ رابطہ ہوا، جس کے بعد ان کی قربت میں اضافہ ہوا اور رشتہ شادی تک جا پہنچا۔

عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی مرتبہ گوری سپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کرایا تھا، جس کے بعد ان کے تعلقات سے متعلق خبریں مسلسل میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ رینا دتا سے شادی کر چکے تھے، جن سے ان کے 2 بچے جنید اور آئرہ ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے، تاہم بعد میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان نے تیسری شادی کا اعلان کردیا، شادی کب اور کہاں ہوگی اور کون لوگ مدعو ہوں گے؟

گزشتہ چند روز سے عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں، جنہیں اس نجی تقریب کے انعقاد کے بعد تقویت ملی۔ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی