نیویارک میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے میں 4 بچوں سمیت کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 10 بج کر 37 منٹ پر بروکلین کے علاقے ویسٹ 31 ویں اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر نیویارک پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن میں 250ویں یومِ آزادی کی تقریب، ٹرمپ کا مخالفت کے باوجود خطاب

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 14، 12، 7 اور 6 سال ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت خطرے سے باہر اور مستحکم بتائی جا رہی ہے، جبکہ 21 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کی 250ویں سالگرہ، پاکستان کی تاریخی عمارتوں پر دوستی کے رنگ

نیویارک پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ہے، تاہم تاحال کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز امریکا نے اپنی آزادی کی 250ویں سالگرہ منائی، جس کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری کردیا

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟