یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب بحیرۂ احمر میں ایک مال بردار جہاز پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد خطے میں بحری جہاز رانی کی سلامتی سے متعلق خدشات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔ برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ فوری طور پر کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق حملہ حدیدہ سے تقریباً 30 ناٹیکل میل (55 کلومیٹر) جنوب مغرب میں پیش آیا، جہاں جہاز کے عملے نے اطلاع دی کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے جہاز کو نشانہ بنایا۔ برطانوی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور جہاز کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر بحری امور نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ٹینکر اغوا پر رپورٹ طلب کر لی

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر ممکنہ حملوں کی دھمکیاں پہلے ہی عالمی بحری تجارت کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں، اگرچہ حالیہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں بین الاقوامی جہاز رانی اور عالمی سپلائی چین پر نئے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟