فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹار فٹبالر فولارین بالوگن پر عائد ایک میچ کی پابندی معطل کرنے پر فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی ’فیفا‘ کا شکریہ ادا کیا ہے، جس کے بعد وہ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر ردِعمل

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ‘فیفا کا شکریہ کہ اس نے درست فیصلہ کیا اور ایک بڑی ناانصافی کا ازالہ کیا۔’

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: راؤنڈ آف 16 کا میدان آج سجے گا، عالمی ٹائٹل کے لیے بہترین ٹیمیں مدمقابل

یاد رہے کہ فولارین بالوگن رواں ٹورنامنٹ میں امریکی ٹیم کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں اور ان کی واپسی کو ٹیم کے لیے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔

ریڈ کارڈ کیوں دکھایا گیا

امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کو بوسنیا و ہرزیگووینا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں براہِ راست ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا، جہاں امریکا نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

میچ کے دوران بوسنیا کے مدافع طارق محاریمووچ کے پاؤں پر قدم رکھنے کی وجہ سے انہیں ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ پیر کو ہونے والے اہم ناک آؤٹ میچ سے باہر ہو گئے تھے۔ اس سزا کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی سزا کی منسوخی کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔

فیفا کا آفیشل بیان

فیفا نے اتوار کو جاری کردہ اپنے اعلامیے میں واضح کیا کہ ’فیفا ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 27 کے تحت بالوگن کی ایک میچ کی معطلی پر عمل درآمد کو ایک سال کے آزمائشی (پروبیشن) عرصے کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔‘ اس معطلی کے بعد اب بالوگن بیلجیئم کے خلاف شیڈول اہم ترین میچ میں امریکی ٹیم کی نمائندگی کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی بوکھلاہٹ کا شکار، پروپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، خواجہ آصف

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟