فیفا ورلڈ کپ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن میں 3 مختلف کھلاڑی سا7ت یا اس سے زیادہ گول کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد گولڈن بوٹ کی دوڑ ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2026: راؤنڈ آف 16 کا مرحلہ جاری، اب تک کیا کچھ ہو چکا؟
ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے برازیل کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں دو گول کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو ایک یادگار فتح دلائی بلکہ لیونل میسی اور کیلیان ایمباپے کے ساتھ گولڈن بوٹ کی فہرست میں مشترکہ پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔
golden boot race:
> Messi ~ 7 goals
> Mbappé ~ 7 goals
> Haaland ~ 7 goals
> Ronaldo ~ 3 goalswho finishes as the tournament's top scorer?pic.twitter.com/6NZzmR6kAg
— Ajah (@ajah_elube) July 5, 2026
گولڈن بوٹ کی دوڑ میں تاریخی سہ فریقی مقابلہ
چند روز قبل تک ایسا لگ رہا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ٹاپ اسکورر بننے کی دوڑ صرف ارجنٹائن کے لیونل میسی اور فرانس کے کیلیان ایمباپے کے درمیان ہوگی۔
Three goalscoring machines. One Golden Boot. 👑⚽
Level on 7 goals, but will only one finish at the summit? The race is tighter than ever as the finals approach.
💬 Who’s your pick to walk away with the top honours: Messi, Haaland or Mbappé? pic.twitter.com/IBlrvcRpz5
— Betway ZA (@Betway_za) July 6, 2026
میسی نے کیپ وردے کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد 7 گول مکمل کیے تھے جبکہ ایمباپے نے پیراگوئے کے خلاف میچ میں یہ ہندسہ حاصل کیا۔
مزید پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم: 40 سال سے زائد عمر کے اسٹارز کی ریکارڈ تعداد ایکشن میں ہوگی
تاہم ارلنگ ہالینڈ نے برازیل کے خلاف سنسنی خیز فتح میں 2 گول کر کے اس مقابلے کو تاریخ کے منفرد ترین مقابلوں میں تبدیل کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ 3 کھلاڑی ایک ہی وقت میں 7،7 گول کے ساتھ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔
گولڈن بوٹ کی دوڑ میں کون آگے ہے؟
کیلیان ایمباپے (فرانس) 7 گول، 2 اسسٹ
لیونل میسی (ارجنٹائن) 7 گول
ارلنگ ہالینڈ (ناروے) 7 گول
ہیری کین (انگلینڈ) 6 گول، 1 اسسٹ
عثمان ڈیمبیلے (فرانس) 4 گول، 2 اسسٹ
میکل اویارزابال (اسپین) 4 گول، 1 اسسٹ
انگلینڈ کے کپتان ہیری کین بھی اس دوڑ میں مضبوط امیدوار کے طور پر موجود ہیں جبکہ اسپین اور فرانس کے دیگر کھلاڑی بھی اپنی ٹیموں کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کی صورت میں اس فہرست میں اوپر آ سکتے ہیں۔
گولڈن بوٹ کا فیصلہ کیسے ہوتا ہے؟
فیفا گولڈن بوٹ ایوارڈ ورلڈ کپ کے اختتام پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔ اگر 2 یا زیادہ کھلاڑیوں کے گول برابر ہوں تو سب سے زیادہ اسسٹ کرنے والے کھلاڑی کو ترجیح دی جاتی ہے۔
UPDATE: Golden Boot standings
Lionel Messi – 7 goals
Kylian Mbappe – 7 goals
Erling Haaland – 7 goals
Harry Kane – 6Vinícius Junior who had 4 goals out of the race after Brazil elimination by Norway pic.twitter.com/J5C4KNVD09
— Ken Aseka (@KenAseka) July 6, 2026
اگر گول اور اسسٹ دونوں برابر ہوں تو پھر کم وقت میں زیادہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل
فرانس کے کیلیان ایمباپے جنہوں نے قطر ورلڈ کپ 2022 میں 8 گول کر کے گولڈن بوٹ جیتی تھی اب تاریخ میں 2 مرتبہ یہ اعزاز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بننے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔
ریکارڈز کی دوڑ بھی جاری
ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ فرانس کے جسٹ فونٹین کے پاس ہے جنہوں نے سنہ 1958 کے ورلڈ کپ میں 13 گول کیے تھے۔ ان کے بعد ہنگری کے سینڈور کوکسیس نے سنہ 1954 میں 11 جبکہ جرمنی کے گیرڈ مولر نے سنہ 1970 میں 10 گول کیے تھے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں لیونل میسی 20 گول کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ کیلیان ایمباپے 19 گول کے ساتھ ان کے تعاقب میں ہیں۔ جرمنی کے میروسلاو کلوزے 16، برازیل کے رونالڈو 15 جبکہ ہیری کین اور گیرڈ مولر 14، 14 گول کے ساتھ نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
کیا کرسٹیانو رونالڈو واپسی کر سکتے ہیں؟
پرتگال کے تجربہ کار کپتان کرسٹیانو رونالڈو اب تک 4 میچوں میں 3 گول کر چکے ہیں۔
The Triple 777! 🏆 For the first time in World Cup history, THREE players are tied with 7 goals each in the race for the Golden Boot: Haaland 🇳🇴, Mbappé 🇫🇷, and Messi 🇦🇷. Who will claim the ultimate prize? ⚽️🔥#WorldCup2026 #GoldenBoot #Haaland #Mbappe #Messi pic.twitter.com/lzQBODRohJ
— What's Goin On Qatar (@wgoqatar) July 6, 2026
اگرچہ وہ اس وقت گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سرفہرست کھلاڑیوں سے پیچھے ہیں تاہم اگر پرتگال ٹورنامنٹ میں مزید آگے بڑھتا ہے تو رونالڈو کے پاس بھی اس تاریخی دوڑ کا حصہ بننے کا موقع موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ کا انوکھا واقعہ: میزبان کی جانب سے ’برسرپیکار‘ ملک کی ٹیم کا استقبال، ایرانی ٹیم امریکا پہنچ گئی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آخری مراحل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی گولڈن بوٹ کی یہ تاریخی جنگ شائقین فٹبال کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ میسی، ایمباپے، ہالینڈ، ہیری کین یا رونالڈو میں سے کون تاریخ رقم کرتا ہے۔














