اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی مختلف کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔

مزید پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 19 نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا اعلان کردیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف آئندہ اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی پروگراموں اور اجلاسوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

ا

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے مؤقف سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے سفیر برائے روس فیصل نياز ترمذی کی ملاقات

اجلاس میں سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، اسپیشل سیکریٹری (اقوام متحدہ)، ایڈیشنل سیکریٹری (ایشیا پیسیفک) اور وزارت خارجہ کے دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp