صدر زرداری اور کرغز صدر کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری اور کرغزستان کے صدر جپاروف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سرکاری دورہ کرغزستان کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کرغزستان کے صدر جپاروف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کیے، جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کرغزستان کے 4 روزہ دورے پر روانہ

صدر زرداری نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں پر مبنی برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں تجارت، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا کر مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط بہتر بنانے کے لیے براہِ راست پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوامی روابط مضبوط ہوں گے اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرغزستان کے صدر کا متوقع دورہ پاکستان، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تیاریوں کا جائزہ لیا

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ دونوں ممالک آئندہ نسلوں کے لیے مزید پُرامن ماحول کی تشکیل میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر کرغزستان کے صدر صدر جپاروف نے بھی پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟