دہشتگردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہدا کے خون کا ایک ایک قطرہ قوم کی امانت ہے، دہشتگردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مانگی ڈیم واقعہ اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، اراکین صوبائی اسمبلی، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ریاست پوری قوت کے ساتھ دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اجلاس کے دوران آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے مانگی ڈیم واقعہ اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں سیکیورٹی صورتحال، آپریشن کی پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے سہولت کار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی اور مؤثر ہم آہنگی لائی جائے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشتگردوں کو کسی صورت دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہ دیا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان دیکھنے کی چاہ میں آئے سیاح کے قتل کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت متعدد دفعات شامل

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قوم کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘