’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تنازع کا دوبارہ بھڑک اٹھنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو خطے کے امن اور استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے مسلسل رابطے، بامعنی مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں اور ان کا کوئی متبادل نہیں۔

پاکستان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (اسلام آباد ایم او یو) کے تحت کیے گئے اپنے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، جو باہمی اعتماد، احترام اور خطے سمیت وسیع تر عالمی سطح پر مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک مضبوط اور دیرپا بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے بدستور تیار ہے۔

مزید پڑھیں: کسی صورت ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی آج رات ایران پر بڑے حملے کی دھمکی

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، اور صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ آج رات ایران کو ایک بار پھر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟