رغدان جنگل رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں واقع رغدان جنگل کو موسمِ گرما کی سیاحتی سرگرمیوں کے پیشِ نظر دلکش رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ مقام سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جدہ میں مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سعودی عرب جلد بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، محسن نقوی

سروات پہاڑی سلسلے میں الباحہ شہر کے مغرب میں واقع رغدان جنگل اپنی معتدل آب و ہوا، گھنے درختوں اور قدرتی حسن کے باعث مملکت کے نمایاں سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ جنگل میں 650 میٹر طویل ’الغیم واک وے‘ کو 65 روشنی کے کھمبوں سے روشن کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی لیونڈر گارڈن میں 270 آرائشی لائٹس اور خوبصورت مجسمے نصب کیے گئے ہیں۔

موسمِ گرما کے دوران جنگل میں انٹرایکٹو لیزر شوز، متحرک روشنیوں کی نمائش اور قدرتی ماحول سے ہم آہنگ روشن آبشاریں بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

قریباً 4 لاکھ 83 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے اس جنگل میں 3 لاکھ 84 ہزار مربع میٹر سرسبز و شاداب گرین ایریا موجود ہے۔ یہاں 14 بچوں کے کھیل کے میدان، ایک ہزار 230 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت اور خصوصی افراد کے لیے بھی آسان رسائی کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب دوبارہ عرب سول ایوی ایشن تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب

رغدان جنگل اپنی گھنی نباتات، قدیم جونیپر (عرعر) کے درختوں، بادلوں اور دھند کے دلکش مناظر کے باعث قدرت سے محبت کرنے والوں، اہلِ خانہ، پکنک منانے والوں اور فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد اور پسندیدہ تفریحی مقام بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی