وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کے بعد شروع کیا گیا آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے جس میں اب تک 39 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے ٹرین آپریشن دوسرے روز بھی بند، سبب کیا ہے؟
میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ زمینی و فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں آپریشن شعبان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ 5 جولائی سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج خضدار کے علاقے زہری میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔
منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد جاری آپریشن شعبان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ زمینی و فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں آپریشن شعبان میں 39 جبکہ 5 جولائی سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) July 10, 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی اور دہشتگرد اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔
مزید پڑھیے: ایران امریکا لڑائی، دوبارہ حملے شروع؟ بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث، بڑوں کی بڑی بیٹھک
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔














