اقوام متحدہ میں اصلاحات ناگزیر، پاکستان کا نئے سیکریٹری جنرل سے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی امید کا اظہار

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام (ملٹی لیٹرل ازم) کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم ہے اور عالمی نظام میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے سربراہ کے عہدے کی امیدوار ربیکا گرینسپن کی ملاقات، عالمی امن پر تبادلۂ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار اور سینیگال کے سابق صدر میکی سال نے گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرُو سساکو ایمبالو کے ہمراہ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں، بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں خصوصاً فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق قراردادوں پر مکمل اور مخلصانہ عمل درآمد عالمی امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ نئے سیکریٹری جنرل کی قیادت میں اقوام متحدہ ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو مزید مؤثر انداز میں ہم آہنگ کرے گی اور عالمی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کرے گی۔

مزید پڑھیے: نیویارک: محسن نقوی کا اقوام متحدہ پولیس سربراہان سمٹ سے خطاب، عالمی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون پر زور

انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے مؤثر، فعال اور مضبوط کردار کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ عالمی امن، استحکام اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار