پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کے ٹو ایئرویز کے سمندر میں لاپتا ہونے والے کارگو طیارے کے عملے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ طیارے کا مزید ملبہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی مشترکہ طور پر گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو (SAR) آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ طیارے کے عملے کی تلاش کے لیے فضائی اور بحری ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔
🚨Authorities have confirmed that they found the wreckage of the crashed Sharjah-Karachi cargo plane in Arabian sea and the search continues for the five crew members…
Our prayers and strength to the families of the crew… pic.twitter.com/4mB7ecyjGc— Lovin Dubai | لوڤن دبي (@lovindubai) July 9, 2026
پی اے اے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے کارگو طیارے کے مزید حصے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والا تمام مواد مزید تجزیے اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق عملے کی تلاش پوری شدت سے جاری ہے اور آپریشن میں پیشرفت کے ساتھ مزید معلومات بھی جاری کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:کے ٹو ایئرویز کے بدقسمت طیارے کی سروس ہسٹری کیا ہے؟
واضح رہے کہ کے ٹو ایئرویز کا ایک کارگو طیارہ سمندر کے اوپر پرواز کے دوران لاپتا ہوگیا تھا، جس کے بعد پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ فضائی اور بحری سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران تحقیقاتی ٹیمیں برآمد ہونے والے ملبے کا جائزہ لے کر حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی وقتاً فوقتاً آپریشن سے متعلق صورتحال سے آگاہ کر رہی ہے۔














