بلوچستان میں لسبیلہ کے نام سے نیا ڈویژن قائم، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان نے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے لسبیلہ کے نام سے نئے ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے ڈویژن میں لسبیلہ، حب اور آواران اضلاع شامل ہوں گے، جبکہ اس کا ہیڈکوارٹر اوتھل میں قائم کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے صوبے میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے لسبیلہ ڈویژن کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قائم کیے گئے لسبیلہ ڈویژن میں لسبیلہ، حب اور آواران کے اضلاع شامل کیے گئے ہیں، جبکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر اوتھل میں قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن شعبان اور دیگر کارروائیوں میں 5 جولائی سے اب تک 75 مار دیے گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

نوٹیفکیشن کے تحت ضلع خضدار کی سب تحصیل سارونہ کی انتظامی حدود میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ سارونہ کی 2 یونین کونسلوں کو الگ الگ اضلاع میں شامل کر دیا گیا ہے، جن میں ایک یونین کونسل کو ضلع لسبیلہ جبکہ دوسری یونین کونسل کو ضلع حب کا حصہ بنایا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق نئے ڈویژن کے قیام اور انتظامی حدود میں ردوبدل کا مقصد صوبے میں انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانا، عوام کو بہتر سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانا اور مقامی سطح پر حکومتی امور کو بہتر انداز میں چلانا ہے۔

لسبیلہ ڈویژن کے قیام کے بعد متعلقہ اضلاع میں انتظامی معاملات نئے ڈویژنل ڈھانچے کے تحت انجام دیے جائیں گے، جبکہ اس حوالے سے مزید انتظامی اقدامات بھی مرحلہ وار کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!