بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ، سیاحوں کے لیے ہدایات جاری

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے بالائی علاقوں، خصوصاً گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں آئندہ ہفتے متوقع نئی مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

گلوف سے مراد گلیشیائی جھیل سے پانی اور ملبے کا اچانک اخراج ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں انسانی جانوں، املاک اور لوگوں کے روزگار کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 71 لاکھ سے زیادہ افراد اس خطرے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مغربی ہواؤں کے باعث بارشوں اور گرج چمک کی پیش گوئی

ہفتہ کے روز جاری کیے گئے الرٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کی گلیشیائی وادیوں میں جزوی سے مکمل ابر آلود موسم کے ساتھ معتدل سے شدید بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں کا امتزاج برف اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بلند رہنے کا امکان

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ برف اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند رہ سکتی ہے، موجودہ گلیشیائی جھیلیں مزید پھیل سکتی ہیں جبکہ پگھلتے ہوئے پانی کی بڑی مقدار کے باعث نئی گلیشیائی جھیلیں بھی وجود میں آ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیاکہ دریاؤں کے کنارے آباد نشیبی علاقے اور زیریں بستیاں اچانک سیلابی صورتحال کا شکار ہو سکتی ہیں، جبکہ حساس مقامات پر فلیش فلڈ کا بھی نمایاں خطرہ موجود ہے۔

گلوف اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلیشیائی جھیلوں کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث قدرتی برفانی یا مورین ڈیم غیر مستحکم ہو سکتے ہیں، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مستقل منجمد زمین (پرما فراسٹ) کے پگھلنے اور سطحی پانی کی زیادتی کے باعث پہاڑی ڈھلوانوں سے مٹی اور ملبے کے بڑے ریلے بھی آ سکتے ہیں۔

شہریوں اور سیاحوں کے لیے احتیاطی ہدایات

محکمہ موسمیات نے برف پوش اور گلیشیائی وادیوں میں رہنے والے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں اور مقامی برساتی نالوں کے کناروں سے دور رہیں اور پانی کی سطح میں اچانک یا بتدریج ہونے والی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھیں۔

ادارے نے مشورہ دیا کہ پیش گوئی کے دوران دریاؤں، ندیوں، گلیشیائی جھیلوں اور تنگ پہاڑی وادیوں کے قریب کیمپنگ، ٹریکنگ یا قیام سے گریز کیا جائے، جبکہ ایسی غیر مستحکم ڈھلوانوں سے بھی دور رہا جائے جہاں برف پگھلنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ یا ملبے کے ریلوں کا خطرہ ہو۔

رہائشیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے جانے والے موسم کی پیش گوئیوں اور انتباہات پر مسلسل نظر رکھیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24 گھنٹے الرٹ رہیں اور تمام ضروری احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں۔

پاکستان میں گلیشیئرز اور موسمیاتی تبدیلی کا اثر

پاکستان میں 13 ہزار 32 سے زیادہ گلیشیئرز موجود ہیں، جو قطبی خطوں کے بعد دنیا میں گلیشیئرز کا سب سے بڑا ذخیرہ سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے چترال اور گلگت بلتستان کے قریباً 10 ہزار گلیشیئرز سکڑنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے مارچ سے ستمبر 2026 کے دوران شمالی پاکستان میں درجہ حرارت میں اضافے، بدلتے موسمی پیٹرن اور ممکنہ قبل از وقت ہیٹ ویو کے پیش نظر گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے ممکنہ خطرات سے متعلق بھی ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم