مالدیپ کی امریکا ایران کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اریوتھشام آدم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ڈاکٹر اریوتھشام آدم کو مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کی آئندہ تقریبات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور دنیا میں پیش آنے والی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مالدیپ کی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!