فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی جبکہ انگلینڈ بھی ناروے کو 2-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کو فیفا ورلڈ کپ کیوں نہ جتوا سکے؟
ٹورنامنٹ میں اب دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، دوسری طرف اسپین اور فرانس کے درمیان بھی ٹورنامنٹ کا ٹاپ فور مقابلہ کھیلا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے کو ناروے کو 1-2 شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا،انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے سکور کیے جبکہ ناروے کا گول شائلڈراپ نے سکور کیا، ناروے کی جانب سے گول میچ کے 36 ویں منٹ میں سکور کیا گیا۔
Only 4 teams remain… Who will lift the FIFA World Cup 2026? 🌍🏆 pic.twitter.com/Bb0xko5EDf
— FIFA World Cup 2026 (@FIFAWC26Updates) July 12, 2026
انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ کی ٹیم نے 1966ء میں فٹبال ورلڈکپ جیتا تھا، انگلش ٹیم دوسری بار 1990ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی، انگلینڈ نے آخری بار 2018ء میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ میں افریقی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی، زیادہ نمائندگی دینے کا فیصلہ درست ثابت
ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کا پہلا کوارٹر فائنل تھا، ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹبال ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، واضح رہے فیفا ورلڈ کپ میں اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔













