پی ٹی آئی ایم پی اے کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی پر سیاسی مداخلت کا الزام، تحقیقات کا مطالبہ

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو خط لکھ کر ان کے بھائی نوید آفریدی پر حلقہ پی کے 71 میں مبینہ سیاسی اور انتظامی مداخلت کے الزامات عائد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ایک خط ارسال کرکے ان کے بھائی نوید آفریدی کی جانب سے حلقہ پی کے 71 میں مبینہ سیاسی اور انتظامی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالغنی آفریدی نے یہ خط اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی جاری کیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوید آفریدی حلقے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد اور سرپرستی کرتے ہیں، جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران کو ان تقریبات میں شرکت پر مجبور کیا جاتا ہے۔ خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرکت سے انکار کرنے والے افسران کو تبادلوں کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔

خط کے مطابق اس مبینہ مداخلت کے باعث ایک منتخب عوامی نمائندے کے طور پر عبدالغنی آفریدی کی سیاسی حیثیت اور وقار متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے سے متعدد مرتبہ وزیراعلیٰ کو آگاہ کر چکے ہیں، جبکہ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے ذریعے بھی شکایت پہنچائی گئی، تاہم اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے خط میں ضلعی انتظامیہ اور بعض سرکاری افسران کے کردار پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ مبینہ طور پر غیر منتخب افراد کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، جس سے انتظامی معاملات اور عوامی نمائندگی متاثر ہو رہی ہے۔

عبدالغنی آفریدی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ آئندہ قانونی اور سیاسی آپشنز استعمال کرنے پر غور کریں گے۔

تاحال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا ان کے بھائی نوید آفریدی کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی