وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور وسیع پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:چین میں سیلاب کے باعث تقریباً 900 سانپ فرار، سرچ آپریشن جاری

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے وہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ زخمی افراد جلد صحتیاب ہوں اور متاثرہ علاقوں میں موجود تمام افراد محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں:ملک کے بالائی علاقوں میں 13 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی، شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس قدرتی آفت کے باعث غمزدہ بنگلہ دیشی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لارڈز میں خواتین کا پہلا ٹیسٹ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو 270 رنز سے ہرادیا

ضیا محی الدین پر بننے والی دستاویزی فلم نیویارک کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

ایران نے معاہدہ توڑ دیا، اب سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خیبرپختونخوا حکومت کا اراکین اسمبلی کے لیے متنازع مراعات واپس لینے کا اعلان، ’ایک ہفتے میں تمام ترامیم واپس لیں گے‘

چین نے پاکستانی مکئی کی درآمدات کے لیے اپنی منڈی کھول دی، ملک میں قیمت کنڑول رکھنے کے لیے کیا ضروری ہے؟

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ