مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں ہائی الرٹ، تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کا حکم

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون بارشوں کے آغاز پر صوبے بھر میں تمام متعلقہ اداروں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور فیلڈ افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر متحرک رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون کا امتحان، کیا پنجاب کی تیاری مکمل ہے؟

وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مسلسل نگرانی رکھیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، اس لیے تمام متعلقہ افسران اور عملہ مکمل الرٹ رہے، کیونکہ کسی قسم کی کوتاہی یا غیر ذمہ داری کی کوئی گنجائش نہیں۔

مریم نواز شریف نے واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ شہری علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے پائے۔ انہوں نے نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس سے پانی کی جلد از جلد نکاسی کے احکامات بھی جاری کیے۔

وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی، جبکہ ریسکیو 1122، واسا اور دیگر امدادی اداروں کو مشینری اور عملے سمیت ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا۔

انہوں نے محکمہ آبپاشی کو برساتی نالوں، ڈرینز اور نہروں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن موجود ہونے کو یقینی بنانے، تعمیراتی مقامات پر حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے اور خستہ حال و حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی، چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اور متعلقہ ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں اور عوام کی رہنمائی کے لیے مؤثر رابطہ برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے، فیلڈ ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ مکمل مستعدی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب