امریکی ریاست وائیومنگ کے ییلو اسٹون نیشنل پارک کے برج بے کیمپ گراؤنڈ میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک طاقتور جنگلی بھینسے نے ایک سیاح پر حملہ کرکے اسے تقریباً 8 فٹ فضا میں اچھال دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اپنے پوتے کے ساتھ فشنگ برج کے قریب چہل قدمی کر رہا تھا۔ حملے میں سیاح شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
A tourist was seriously injured after a bison tossed them about 8 feet into the air in Yellowstone National Park. The attack was captured on video by photographer Mike Macleod. pic.twitter.com/ZtGTb32Gee
— Breaking911 (@Breaking911) July 12, 2026
جنگلی حیات کے پیشہ ور فوٹوگرافر مائیک میک لیوڈ، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ قریبی کیمپ میں موجود تھے، نے پورا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔
فوٹوگرافر نے بتایا کہ’میں صرف اس جنگلی بھینسے کی کچھ ڈرامائی ویڈیو بنانا چاہتا تھا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس موسم میں یہ جانور اتنا خطرناک رویہ اختیار کر سکتا ہے‘۔ ان کے مطابق تقریباً 900 کلوگرام وزنی جنگلی بھینسا کیمپ گراؤنڈ میں گھوم رہا تھا اور اچانک ان بچوں کی جانب دوڑ پڑا جو محفوظ فاصلے سے اس کی تصاویر لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات
بعد ازاں جنگلی بھینسا کیمپ سائٹ میں دوڑتا رہا جبکہ خوفزدہ سیاح ایک دوسرے کو خبردار کرتے رہے۔ اسی دوران وہ شخص اور اس کا پوتا بھی وہاں پہنچ گئے جبکہ جنگلی بھینسا گرد آلود جگہ پر بیٹھا ہوا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے موبائل فون نکال کر جانور کی ویڈیو بنانا شروع کی لیکن جیسے ہی بھینسا اٹھنے لگا تو دادا نے کہا ’اب یہاں سے نکلنے کا وقت ہے‘ اور دونوں درختوں کی طرف چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سال سے مسلسل کھڑے سادھو کی حالت تشویشناک، ویڈیو وائرل
اسی دوران بھینسے نے ایک پک اپ ٹرک کی جانب بھی دوڑ لگائی تاہم ڈرائیور گاڑی تیزی سے لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد بھینسے ان درختوں کی طرف بڑھا جہاں دادا اور پوتا پناہ لیے ہوئے تھے۔ پوتا تو وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا لیکن بھینسے نے بزرگ شخص کا تعاقب کیا اور اپنے بائیں سینگ سے اسے کولہے پر ٹکر ماری جس سے وہ کئی فٹ بلند فضا میں اچھل گیا۔
مائیک میک لیوڈ کے مطابق ’اس نے شخص کو اپنے بائیں سینگ سے اٹھایا اور وہ ہوا میں ایک مکمل قلابازی کھا کر پہلو کے بل زمین پر گرا‘۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں خوف تھا کہ بھینسا دوبارہ حملہ کرکے زخمی شخص کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے چنانچہ انہوں نے ویڈیو بنانا بند کی اور بائسن کو ڈرانے کے لیے اس کی طرف دوڑ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ’کِس می ہیئر‘، کولکتہ کی سڑک پر آسٹریلوی سیاح سے ہراسانی، ویڈیو وائرل
دیگر کیمپ میں موجود افراد نے بھی مدد کی جس کے بعد جنگلی بھینسا وہاں سے چلا گیا۔ بعد میں زخمی شخص کے پوتے نے بتایا کہ اس کے دادا کو ’کافی سنگین چوٹیں‘ آئی ہیں اور ان کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔














