یورپ میں جون کے آخر کی شدید گرمی کے دوران 10 ہزار سے زیادہ اضافی اموات

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپ میں جون 2026 کے آخر میں آنے والی ریکارڈ توڑ شدید گرمی کی لہر کے دوران 10 ہزار سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی گئیں، جن میں 9 ہزار سے زیادہ اموات 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تھیں۔

یورپی مرکز برائے انسداد و تدارک امراض اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے قائم ادارے یورو مومو کے اعداد و شمار کے مطابق 22 سے 28 جون 2026 کے دوران، جب فرانس، اسپین، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں گرمی کی شدت اپنے عروج پر تھی، 27 ممالک میں مجموعی طور پر 10 ہزار650 اضافی اموات ریکارڈ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ میں شدید گرمی کی نئی لہر کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

ماہرین کے مطابق شدید گرمی ہیٹ اسٹروک کے علاوہ دل اور سانس کی بیماریوں کو بھی سنگین بنا دیتی ہے، جبکہ زیادہ عمر کے افراد اس کے اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

ڈنمارک کے اسٹیٹنز سیرم انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ چیف معالج لاسے ویسٹرگارڈ نے کہا کہ سال کے اس حصے میں اتنی زیادہ اضافی اموات غیر معمولی ہیں اور اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ شدید گرمی ہی معلوم ہوتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جون کے آخر میں آنے والی یہ گرمی کی لہر انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے بغیر تقریباً ناممکن تھی، کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی لہریں پہلے کے مقابلے میں زیادہ بار اور زیادہ شدت سے آرہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرمی کی اس شدید لہر نے فرانس، اسپین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں بجلی کی فراہمی متاثر کی، اسکول بند کرنا پڑے اور درجہ حرارت کے کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی نے یورپ کے جنگلوں میں آگ لگادی، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

یورو مومو انفرادی ممالک کے اعداد و شمار جاری نہیں کرتا، تاہم ادارے کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں فرانس اور بیلجیم وہ 2 ممالک تھے جہاں اضافی اموات کی شرح انتہائی بلند رہی۔

بیلجیم کے قومی ادارۂ صحت کے مطابق ملک میں سال 2000 سے اب تک ریکارڈ کی جانے والی تمام گرمی کی لہروں میں یہ سب سے زیادہ اضافی اموات تھیں۔

دوسری جانب پیر کو شائع ہونے والی ایک الگ سائنسی تحقیق میں اندازہ لگایا گیا کہ صرف انگلینڈ اور ویلز میں مئی اور جون 2026 کی گرمی کی لہروں کے دوران2ہزار 700 افراد گرمی سے متعلق وجوہات کے باعث جان کی بازی ہار گئے، جن میں سے 42 فیصد اموات کا تعلق موسمیاتی تبدیلی سے شدت اختیار کرنے والی گرمی سے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ