وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’خوبصورت پنجاب‘ ویژن کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کے ایمن آباد ماڈل بازار کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں
ایمن آباد ماڈل بازار کی ترقی و اپ گریڈیشن گوجرانوالہ ڈویژن کے تاریخی اور تجارتی مراکز کی بحالی کے منصوبے کی ایک کڑی ہے۔ اس منصوبے کے تحت گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے مجموعی طور پر 14 بازاروں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔
منصوبے کے تحت ایمن آباد بازار میں تاریخی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے کئی نئی سہولیات فراہم کی گئیں۔ بازار کی فرنٹ ایلیویشن کو خوبصورت بنایا گیا، یکساں سائن ایج لگائے گئے، پیدل چلنے والوں کے لیے کشادہ راستے بنائے گئے، جدید لائٹنگ، اسٹریٹ فرنیچر اور نکاسی آب و لینڈ اسکیپنگ کا کام کیا گیا۔
مزید پڑھیے: نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی منظوری دے دی
اس اپ گریڈیشن کا مقصد شہریوں کو ایک جدید، صاف ستھرا اور سہولتوں سے آراستہ کاروباری ماحول دینا تھا تاکہ مقامی تجارت کو فروغ ملے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔












