’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم پاکستان کے اندر سینیئر رہنما خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال ان دنوں ایک دوسرے پر خوب لفظی گولہ باری میں مصروف ہیں، جس کا براہ راست اثر پارٹی اور کارکنان پر پڑرہا ہے۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق یہ جنگ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی جنگ ہے، لیکن اس سلسلے میں ایم کیو ایم ہی کے سینئر رہنما وسیم اختر الگ رائے رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار کون ہیں؟

سابق میئر کراچی و سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر نے وی نیوز سے بات چیت میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں جو خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے مابین ہو رہا ہے، یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کے کارکنان سکون کا سانس لیں اور جس مقصد کے لیے پارٹی بنی تھی، اس مقصد کے لیے کام کریں، نہ کہ ہم بٹ جائیں۔ یہ پارٹی ذمہ داران کی ذمہ داری ہے کہ ان چیزوں سے اجتناب کریں اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے اپنی طاقت لگائیں۔

اپوزیشن جب کمزور ہو تو کرپٹ حکومت کھل کر کھیلتی ہے

شہر کراچی کے حالات اور موجودہ حکومت کے حوالے سے وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جب اپوزیشن کمزور ہو جاتی ہے تو پھر اس طرح کی کرپٹ ترین حکومت کھل کر کھیلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی گورنر شپ سے محروم ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کیا سوچ رہی ہے؟

موجودہ میئر بیچارہ کچھ نہیں کرسکتا

وسیم اختر کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حوالے سے یہ کہنا تھا کہ موجودہ میئر بیچارہ کچھ نہیں کر سکتا، موجودہ میئر اس شہر کے اندر ایک اینٹ بھی نہیں رکھ سکتا، کیوں کہ ان کی پارٹی کی پالیسی یہ ہے کہ کراچی کو ڈیولپ نہیں ہونے دینا ہے، سندھ کو ڈیولپ نہیں ہونے دینا ہے۔ لاڑکانہ اور سہون کا حال دیکھ لیں، اس کے بعد کراچی کی بات کیجیے گا۔

وسیم اختر کی درخواست کیا ہے؟

وسیم اختر کہتے ہیں کہ میں یہیں تھا، کہیں نہیں گیا تھا، اور میری درخواست ذمہ داران سے یہی ہو سکتی ہے کہ پارٹی کو طریقے سے لے کر آگے چلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر